Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

سری لنکن منیجر کا قتل: تحقیقاتی رپورٹ وزیرِاعظم عمران خان کو پیش

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 4, 2021

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل اور لاش جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمان سمیت 112 ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔
وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کے ذمے داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے کے محرکات میں توہینِ مذہب کے ساتھ انتظامی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے، زمین کانپی نہ آسمان گرا، توہین مذہب کا الزام، سری لنکن منیجر تشدد سے قتل، لاش جلادی
وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے یہ بھی کہا ہے کہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔

Assassination of Sri Lankan manager: Investigation report submitted to PM Imran Khan
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

عالمی امن کے سفیر امام علامہ احسان صدیقی کی صحافی امتیاز میر کے قتل کی مذمت

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد جہنم واصل

افغانستان کی درخواست، پاکستان کا 2 دن کیلئے سیز فائر کا فیصلہ

پاک فوج کا افغانستان میں فضائی آپریشن، کئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں