کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت دوم میں مہرگڑھ کے ورثے کی بحالی کی مد میں دیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی عدالت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ کیس میں اسلم رئیسانی کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
کیس میں نواب زادہ لشکری رئیسانی اور سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی۔