اسلام آباد: وزیراعظم نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کرلی۔
عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کرلی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔