کراچی: گلوکار عاصم اظہر اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ماضی میں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور ان کے حوالے سے چہ میگوئیاں بھی ہوتی رہیں کہ جلد یہ دونوں شادی کرلیں گے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے اب اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے عاصم اظہر کے متعلق کہا کہ ہم ایک ساتھ نہیں لیکن بہترین دوست ضرور ہیں۔
گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔
دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر متعدد انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے جذبات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔