اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کریں گے جب کہ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں، اپنے استعفے کے بارے میں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا، سی پیک منصوبے پر پوری توجہ دینا چاہتا ہوں۔