کراچی: منچلوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر بھڑک اُٹھے۔
گلوکار و اداکار عاصم اظہر کراچی میں ایک ادبی میلے میں شریک تھے کہ اسٹیج پر میزبان یاسر حسین کے ساتھ گفتگو کے دوران کچھ منچلوں نے ان کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کا نام لے لے کر خوب نعرے لگائے، جس پر عاصم بھڑک اُٹھے۔
عاصم اظہر نے نعرے لگانے والے منچلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے آئے ہو یا پاگل خانے؟ ایسا نہ کرنا کہ پھر پورے سال اسٹوڈنٹس سے ذلیل ہوتے رہو۔
اس موقع پر میزبان یاسر حسین بھی صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش میں نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں، اس لیے ریلیکس ہوجائیں، کنسرٹ میں بھی جانا ہے یا کینسل کرانا ہے؟
خیال رہے کہ عاصم اظہر نے اب معروف اداکارہ میرب سے منگنی کرلی ہے، لیکن ان کی ٹرولنگ ابھی تک نہیں رکی۔ ان کے کنسرٹس میں منچلے ہانیہ عامر کے نعرے لگاکر اکثر انہیں تنگ کرتے رہتے ہیں۔