ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: فخر پاکستان ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

سیئول: فخر پاکستان، جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی پھینکی، جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حق دار بنوادیا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جب کہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔
بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جب کہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جنہوں نے مقابلے کے ابتدائی مراحل میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سیمٹی تھی، مقابلے کے آخری میں 83.27 میٹر تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔
دھیان رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی تھی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔

arshad nadeemAsian Athletics ChampionshipsWins gold Medal