بھارت کی بڑی سبکی، ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار!

نئی دہلی: بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے دنیا کو آگاہ کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دے دیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 17 ایشیائی ممالک کی سروے رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی بھارت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں بھارت کا ایشیا میں پہلا نمبر ہے۔
بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصد ہے جب کہ 46 فیصد بھارتی عوامی خدمات کے لیے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
خیال رہے جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم کے لیے جاری اپنی رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ کے حوالے سے 180 ملکوں میں بھارت کو 80 واں نمبر دیا تھا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 17 ایشیائی ممالک کے 20 ہزار افراد سے سروے کیا گیا۔ سب سے کم رشوت ستانی والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ شامل ہیں۔

Corrupt countryIndia