سری لنکا میں بحران، ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے بنگلادیشی کوششیں

کولمبو: پچھلے کچھ عرصے سری لنکا میں سیاسی اور معاشی بحران سنگین شکل اختیار کرچکا ہے، سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ اگست میں شیڈول ہے۔
انڈین میڈیا اپنی رپورٹس میں دعوے کررہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورت حال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جب کہ بنگلادیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری طرف ان دنوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

Asia cupbangladeshPlan BSri lanka political and economical crisis