ملک بھر میں ہوٹلز اور شادی ہالز دوبارہ بند ہونے کا امکان

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ،اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان ڈور شادیوں میں شرکت کرنے والے ، انڈور ریسٹورنٹ اور جم میں جانے والے لوگ ویکسینیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہے ہیں۔اگر مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔

Asad umar