وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کیں، کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاول کی دھمکی تھی کراچی میں کوویڈ پھیلا تو وزیراعظم اور وزراجوابدہ ہوں گے ، اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک سال میں ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کیں۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔