یوجین: پاکستان کے قابل فخر ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکی ریاست اوریگون کے شہر یوجین میں جاری ہیں، پاکستان کے 25 سالہ مایہ ناز کھلاڑی ارشد ندیم نے گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 81.71 میٹر تھرو کر کے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
فائنل کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا، ارشد ندیم نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر کی تھی جب کہ تیسری مرتبہ وہ ناصرف جولین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے بلکہ فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا، ارشد ندیم مجموعی طور پر نویں اور اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔