25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا، آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی اور پٹہکہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
آصفہ بھٹو نے اپنے جلسے کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ کشمیر، 25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا ، انشاءاللّٰہ‘

واضح رہے کہ امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا تھا۔
آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔
آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی میں آصفہ بھٹو نے جوشیلے انداز میں کہا تھا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے

Arrow will fly in Kashmir on July 25Asifa Bhutto's tweet