ملک بھر میں مظاہرین کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج، دھرنوں اور ہنگامہ آرائی کے دوران گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

وزارت داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے 2 ہزار 135 افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا، جن میں سب سے زیادہ 1669 افراد پنجاب اور سندھ سے 228 افرادگرفتار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے 193 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 45 افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا۔  گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

 گزشتہ دنوں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے گئے تھے جبکہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بھی دھرنے دیے گئے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان دھرنوں اور احتجاج کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے اور سڑکوں کو مظاہرین سے خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Federal home ministry issues report on arrestsTLP Protesters arrested