پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔

Ali Amin GandapurArrest WarrantElection Commission Azad KashmirIssuePTI Leader