اسلام آباد: Arpatech (Pvt) Ltd نے ایمیزون مال، اسلام آباد میں برانچ آفس کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں واقع ہے۔
اس موقع پر کپمنی کے ایس وی پی آپریشنز، بریگیڈیئر (ر) طارق رفیق کا کہنا ہے کہ آفس کا افتتاح کمپنی کے اسٹرٹیجک توسیعی منصوبے کا حصہ ہے، جس کی پلاننگ چند سال پہلے کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں توسیع کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں دوسرا آفس کھولنے کا فیصلہ ہماری کاروباری ترقی کی حکمت عملی میں ایک انتہائی ضروری قدم ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ یہ قدم روزگار کے مواقع اور آمدن پیدا کرنے کے لیے ہماری انڈسٹری سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو شدید اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔
پاکستان کی صف اول ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل Arpatech کا مقصد انڈسٹری کے مختلف شعبوں کے لیے نئی نسل اور ان کی صلاحیتوں کو گروم کرنا ہے جب کہ ان کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنا بھی ہے۔
کمپنی نے، پچھلے کچھ سال میں، بہت سے ڈومینز میں تیزی سے ترقی کی ہے اور کورونا وبا کے مشکل وقت کے دوران بھی، ترقی اور خوش حالی کے لیے اپنا انتھک محنتوں پر مشتمل سفر جاری رکھا۔
Arpatech مستقل محنت اور مسلسل انتھک لگن کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام رکھتی ہے۔
کمپنی نے اپنے کسٹمرز کے ساتھ اپنی ساکھ اور اعتماد میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ کیا ہے اور ساتھ اپنی افرادی قوت کو بھی بڑھایا ہے۔
بریگیڈیئر (ر) طارق رفیق ایس وی پی آپریشنز نے کمپنی مشن کے حوالے سے مزید کہا کہ اسلام آباد میں Arpatech کا نیا آفس تازہ ہوا کا جھونکا ہے، خاص طور پر ان مشکل معاشی اوقات میں، سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبے میں۔ یہ امر ملک کے روشن ترین ذہنوں کی خدمت کے لیے پُرعزم سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی IT کمپنی بننے کے ہمارے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف لے جائے گا۔
Arpatech کے بارے میں
2003 میں قائم کی گئی Arpatech ایک کلاسک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو پائیدار ڈیجیٹل پروڈکٹس، ڈیجیٹل انجینئرنگ کی مہارت اور کلائنٹ پر مبنی نقطہ نظر کو ڈیزائن، تیاری اور فراہمی کرتی ہے۔
کمپنی اپنے کلائنٹس کو ایسے منصوبے ترتیب دینے میں بھی مدد کرتی ہے جو انڈسٹری میں کاروبار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔