راولپنڈی: سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد اور کمانڈر جوائنٹ فورس لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔