آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس: کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں حق خود ارادیت کے لئے جاری جدوجہد میں کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اجلاس کے دوران مشرقی سرحد اور کنٹرول لائن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جبکہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا جبکہ کورونا کی تیسری لہر سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
شرکا نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مسلح افواج کی جانب سے وبا پر کنٹرول کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔ شرکا نے افغان امن عمل اور جاری کوششوں میں مثبت پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عکسری قیادت کو دوست ممالک کے ساتھ جاری فوجی مشقوں کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

COASCorp Commander ConferenceKashmir conflictSolidarity with Kashmiris