افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، دو طرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد پُرامن، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Afghan ambassadorAfghanistanArmy chiefGeneral qamar javed bajwameet