آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی!

راولپنڈی: کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا اور الضرار ٹینک کے ماڈل کا تحفہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گذشتہ ایک سال سے کینسر میں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ویڈیو لنک پر ملاقات کی اور اس سے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ اس کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
ویڈیو لنک پر آرمی چیف سے رابطے کا اہتمام کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں کیا گیا تھا۔

Army chiefcancer child