اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے میں اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید النہیان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر كا ابوظبی میں استقبال كیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر الشیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں علاقائی صورت حال اور دونوں ممالک كے درمیان دوطرفہ تعاون و شراكت داری كو بڑھانے كے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا گیا۔