آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا

روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔
دارالحکومت یریوان سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال اب نسبتاً مستحکم ہے۔
رپورٹس کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان گزشتہ روز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی فوج کے حملے میں متعدد آرمینین فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک سال پہلے بھی روس نے ثالثی کرائی تھی۔

Armenia and Azerbaijan agree on ceasefire