ارمینا خان کی کار کو ٹرک کی ٹکر، اداکارہ محفوظ رہیں

کراچی: معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کے ساتھ خوف ناک حادثہ پیش آیا جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔
ارمینا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنے حالیہ حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی گاڑی کو ٹکر ماری، ہم اس خوف ناک حادثے میں مرنے ہی والے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندہ بچا لیا۔
اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! میں اور میری فیملی محفوظ رہی، لیکن میں اس حادثے کی وجہ سے ابھی تک کانپ رہی ہوں۔
ارمینا خان نے اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک نے اُسی طرف ٹکر ماری جہاں میری بیٹی بیٹھی ہوئی تھی، لیکن میں نے پہلے ہی حفاظت کے لیے دُعا پڑھ لی تھی جس کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔
اُنہوں نے اس خوف ناک حادثے میں زندہ بچ جانے پر اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا کیا۔
خیال رہے کہ ارمینا خان نے سال 2020 میں فیصل رضا خان سے شادی کی تھی جبکہ سال 2022 میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ActressArmeena Khancar accidentTruck Hit the Car