کراچی: اداکارہ اریج چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین عزت دینے والے مرد کو دل دے بیٹھتی ہیں۔
اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں پیش کردہ اپنے ڈرامے کے کردار کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔
اریج چوہدری نے اپنے کردار کے متعلق بتایا کہ انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہے۔
اریج کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، خواتین عزت و احترام دینے، اچھی طرح بات کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں، وہ ان سے متاثر ہوتی ہیں۔