لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلے کرکٹ بے بی امریکا اور پھر بھارت سے عبرت ناک شکست اور ناقص کارکردگی کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی، جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی، تاہم کھلاڑیوں کے معاوضے کم نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔