کیا ایمن اور منیب کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟

کراچی: اداکارہ ایمن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ ایمن خان ساتھی اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتے ازدواج سے منسلک ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، تاہم اب حال ہی میں ایمن کی ایک عوامی تقریب میں شرکت سے یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔
ایمن خان گزشتہ رات ایک برانڈ لانچ کے لیے تقریب میں شریک ہوئیں، جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا، اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا بے بی بمپ دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کا خوبصورت خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرنے والا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداح ایمن خان کو خاندان میں نئے اضافے پر مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’واہ چھوٹے منیب جلد آرہے ہیں۔‘‘

aiman khanMuneeb ButtThird Child Expected?