پڑوسی ملک کے دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کیا: عقیل کریم ڈھیڈی

کراچی: ممتاز بزنس مین اور سماجی کارکن، عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ مارکیٹ کھلتے ہی پڑوسی ملک کے دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائس آف سندھ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز، پاکستان پولیس اور ہماری اپنی سکیورٹی نے بروقت فیصلہ کیے اور دس منٹ میں دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نارمل ٹریڈنگ جاری ہے، ارکان نے بھی دلیری کا مظاہرہ کیا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے واضح کر دیا کہ کسی کو بھی اس سرزمین پر دہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عقیل کریم ڈھیڈی