اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری

اسلام آباد: 15 سال کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا، جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی جب کہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سیکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ایئرپورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

approvalIslamabad AirportOutsource