ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔ سندھ حکومت کی ریکوزیشن پروفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔

Approval to deploy troops for security of West Indies cricket team