گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد: اوگرا نے ملک بھر میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔
سوئی ناردرن پر اوسط قیمت 1238 روپے 68 پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350 روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
قانون کے تحت قیمتوں میں اضافے سے متعلق 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 45 دن بعد فیصلہ ازخود لاگو ہوجائے گا، قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو سبسڈی دینا ہوگی۔

 

45 to 50 PercentGas ConsumersograRate Increase Approval