نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہورہا ہے۔
جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔
حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایپکس کمیٹی کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔

Apex CommitteeArmy Chief General Asim MunirChaired By Prime MinisterMeeting