کراچی: پچھلے ہفتے پاکستان کے نامور مزاح نگار، ادیب، لکھاری، اداکار و میزبان انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے معروف ڈرامہ نگار 85 سالہ انور مقصود کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
انور مقصود نے اپنے چاہنے والوں سے صحت یابی کی درخواست بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔