سکھر: سیلاب زدہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے آنے والے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات وامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھر ایئرپورٹ پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سکھر سے ضلع جعفرآباد کی تحصیل اوستہ محمد پہنچے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
دورانِ پرواز وزیرِاعظم اور سیکٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے تباہی کو “تصور سے باہر” (Unimaginable) قرار دیا ہے۔