برطانیہ میں انسداد کورونا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع

لندن: کورونا وائرس کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل برطانیہ میں شروع کردیا گیا، اگلے چند ہفتوں میں کم از کم 3 سو افراد کو ویکسین دی جائے گی۔
امپیریل کالج لندن میں جانوروں پہ کیے گئے تجربات سے پتا چلا کہ یہ ویکسین محفوظ ہے، یہ روایتی ویکسین سے مختلف ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت 120 سے زائد انسداد کورونا ویکسین پر کام ہورہا ہے۔ ان میں سے 13 کلینیکل ٹرائل کے اسٹیج تک پہنچ چکی ہیں۔
ویکسین بنانے والی ٹیمیں کہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دوڑ میں شامل نہیں، بلکہ وائرس کے خلاف ہیں۔ امریکا کی جانب سے بنائی گئی ویکسین سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کے تیسرے مرحلے کے تجربات کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا، جس کے بعد متعلقہ اتھارٹی سے منظوری ملنے کے بعد مارکیٹ میں لانچ کرنے کا مرحلہ آئے گا۔
رپورٹ کے مطبق امریکا میں ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران ویکسین کی ایک ارب تک پروڈکٹ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ یہ ویکسین انسانوں کے لیے 100 فیصد فائدہ مند ثابت ہوجائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین میں بھی ویکسین تیار کی جارہی ہے جس پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔

Anti Covid 19 vaccacineEnglandTrail