فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئی ٹی نظام میں ایک بار پھر خلل پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث سرور بیٹھ گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر ایرر (Error) لکھا آ رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ کی خرابی سے آن لائن ٹیکس جمع کرانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔