اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ17 فیصد رہی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 43 لاکھ 23 ہزار 805افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 845 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے