پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد چل بسے

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 559 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 101 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 140 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 889 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 901 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار690 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 5 ہزار 214 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 5 کروڑ 51 لاکھ 78ہزار 137 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 32 ہزار 637 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 910ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 94 ہزار 738 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 915 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 402 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 988 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 516 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 866 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 248 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 339 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 228 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 698 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 919 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

Another 101 deaths from corona virus in Pakistan