تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق ایئر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی 23 ستمبر سے نافذالعمل ہوگی۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگر اخراجات کے باوجود مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

big announcePakistan RailwayTrain fares 10% Reduction