تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑا ہوتا، سیدھا شادی کروں گی، انمول بلوچ

کراچی: ڈراموں کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سیدھا شادی ہی کریں گی، شادی سے پہلے کسی بھی قسم کے تعلقات میں نہیں رہنا چاہتیں۔
ایک انٹرویو کے دوران انمول بلوچ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنے ہونے والے ہم سفر میں خوبیوں کی لمبی فہرست بنالی ہے، جو میرے نزدیک فضول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ اُن کا شوہر امیر اور خوبصورت ہو، اُن کی ہر بات ماننے والا ہو، ہر عورت کی عزت کرنے والا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے میں اُن کا ساتھ دینے والا ہو۔
انمول بلوچ نے کہا کہ ہر انسان کو شرائط رکھنے کا حق ہے، لیکن اس قدر شرائط بھی نہ رکھیں کہ سامنے والا انسان تنگ آجائے اور آپ کا رشتہ علیحدگی پر ختم ہوجائے۔


اُنہوں نے کہا کہ شادی سمجھوتے کا نام ہے، اس خوبصورت رشتے میں میاں بیوی دونوں کو ہی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کی سوچ اور پسند کے حساب سے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے۔
انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ پہلے میری والدہ مجھے شادی کرنے پر زور دیتی تھیں، لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کی بیٹی سمجھ دار ہوچکی اور وہ اپنی زندگی کا فیصلہ بہتر کرسکتی ہے۔
انمول نے مزید کہا کہ فی الحال! میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی ارادہ بنا تو میں سیدھا شادی ہی کروں گی، میں شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی، کیونکہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑا ہوتا ہے۔

Anmol BalochDirect MarriageInterviewmarriageNo Love