پاکستان کی قابل فخر بیٹی انیتا نے آسٹریلین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

بینکاک: پاکستان کی قابل فخر بیٹی اور پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کو ناک آؤٹ کردیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مشہور لم پینی اسٹیڈیم میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کے مدمقابل آئیں۔

فائٹ کے تین راؤنڈز میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹرحریف پر حاوی رہیں جس کے بعد انہوں نے آسٹریلین فائٹر یوین ہا کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
انیتا کریم نے آسٹریلوی حریف کے خلاف فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔عوام میں بھی اس حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے اور شائقین کہہ رہے ہیں کہ انیتا نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

Anita karimKnockout australian fighterMMA FightThailand