نیویارک: ہالی وُڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر انجلینا جولی کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کریں گی، جلد اُن کا دورہ متوقع ہے۔
غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا کہ انجلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔
اپنے دورے میں اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی، جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی، البتہ یہ دورہ کب شیڈول ہے اس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل بھی 2010 میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچائی جس سے قریباً 33 ملین افراد متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں۔