سمندر کی گہرائی میں انسانی آنکھ والی قدیم شارک کی موجودگی کا انکشاف


میں پہلے پہل تو یہ واضح نہیں تھا کلپ میں کیا ہورہا ہے کیونکہ ریت میں حرکت کرنے والی مخلوق واضح نہیں تھی۔
لیکن پھر ایک بڑی سانپ نما چیز نظر آتی ہے جس کے ساتھ ہی ووپر شارک کا سر نمودار ہوتا ہے اور چھوٹی آبدوز کی کھڑکی سے گزر کر اپنا راستہ بناتی ہے۔ اس دوران وہ اپنی انسانوں جیسی آنکھ بھی دکھاتی ہے جسے دیکھ کر انتہائی خوف آتا ہے
ووپر شارک ایک قدیم دور کی نسل ہے جو 20 فٹ لمبی اور 1,000 کلو گرام تک بڑھ سکتی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس لمحے کو محفوظ کرنے کیلئے ایلیوتھیرا انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے جس کا مقصد شارک پر سیٹلائٹ ٹیگ لگانا تھا جو بخوبی انجام دے دیا گیا۔
ٹیم نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف گہرے سمندر کی شارک تھی جسے بلنٹنوز سِکس گِل یا ووپر شارک کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم نسل ڈائنوسار کے دور سے ہے اور گہرے سمندر کے ماحولیاتی نظام میں ایک بہترین شکاری قرار دی جاتی ہے۔

Depth OceanVideo ViralWhopper Shark