سابق شوہر کا بدترین تشدد، اینکر جیسمین منظور نے تصاویر شیئرز کردیں

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی اینکر پرسن جیسمین منظور نے سابق شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئرز کی ہیں۔
جیسمین منظور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر موبائل گیلری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کی آنکھ پر سوجن دکھائی دے رہی ہے۔
جیسمین منظور نے لکھا کہ یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پُرتشدد آدمی نے تباہ کردی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں شوہر کی حمایت کرنے والوں کے لیے لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ایک مجرم کی طرف داری کی، یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے۔
ایک اور پوسٹ میں جیسمین نے کہا یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، گھر محفوظ ہونے کے باوجود دنیا میں کوئی محفوظ نہیں، سب سے خطرناک اس دنیا میں وہ لوگ ہیں جن پر آپ آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں۔
سینئر اینکر پرسن کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

Anchor Jasmeen ManzoorEx husbandPictures Sharessocial MediaWorst Abuse