ممبئی: بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مُکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کو 13 لاکھ امریکی ڈالر (36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) کی نایاب گھڑی بطور تحفہ پیش کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کو بھارت کے دورے کے دوران ارب پتی اننت امبانی نے تقریباً 13 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک نہایت نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کو جو گھڑی تحفے میں دی گئی اس کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے تیار کیے گئے ہیں۔
اس گھڑی میں بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے جو اندرونی میکانزم کو نمایاں کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر میسی کی گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہوگئیں۔