اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے، فی کلو ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہوگی۔