اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں اہم شخصیات کو سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں کابینہ کو پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی 104 ایکڑ زمین کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ دیگر معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔