ایتھلیٹ کی دوران ریس خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش

ہنگری: ریس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب مرد کھلاڑی نے ساتھ دوڑنے والی خاتون کھلاڑی کو جھک کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی آفر کی۔
بوڈاپسٹ میں منعقدہ 2023 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک جانب سلوواکیہ کے ڈومینک سیئر دوڑ رہے تھے، لیکن اس کے بعد خواتین کھلاڑیوں کا مقابلہ تھا۔ ڈومینک اختتامی لائن پر کھڑے ہوگئے اور ہینا کے منتظر تھے۔ اگرچہ وہ مقابلے میں پیچھے رہیں لیکن محبت جیت گئی۔
جیسے ہی ہینا قریب پہنچیں تو ڈومینک نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر ہینا کو انگوٹھی پیش کردی اور اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ اس کے جواب میں ہینا نے مسکراتے ہوئے ہاں کہہ دیا۔ اس پر ڈومینک نے خوشی میں مُکا لہرایا اور جوڑے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے تصاویر بنوائیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سال سے ایک دوسرے سے واقف ہیں اور اتفاق کیا کہ یہ شادی کے اعلان کا ایک زبردست موقع تھا۔ تاہم انہوں نے شادی کی تاریخ کے متعلق کچھ نہیں کہا اور اتنا بتایا کہ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے تیاریاں کررہے ہیں جو ایک طرح کا شہرِ محبت بھی ہے۔

 

AtheleteProfessional RaceProposal Marriage