مصر سے حضرت موسیٰ کے زمانے کی قدیم تلوار دریافت

قاہرہ: ماہرین آثار قدیمہ کو حال ہی میں مصر سے تین ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسیٰ کے دور میں مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوم کی فوج کی بتایا جارہا ہے۔
مصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے 5 ستمبر کو جاری ایک پریس ریلیز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کھدائی بحیرہ گورنری کے ایک شہر ہوش عیسیٰ میں ہوئی۔
اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ ملا، جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں۔
کھدائی کے مقام سے ایک کانسی کی لمبی تلوار بھی ملی، جس پر موجود شاہی مہر سے پتا چلتا ہے کہ یہ مصر کے فرعون رعمیس کی فوج کی تلوار ہے۔
وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات و دیگر اشیا بھی ملی ہیں۔

 

An Ancient Sword DiscoveredEgyptEra of Hazrat Musa