باکو: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کے شکر گزار ہیں۔
آذربائیجان کے شہر باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے، دونوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا، ہمارے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، دفاع پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئے گا۔
قبل ازیں انہوں نے کاراباخ جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے باکو میں یادگار کا دورہ کیا اور پھول رکھے۔