کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور سرفہرست رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 413 ریکارڈ کیا گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجہ تک مضر صحت ہے۔
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 242 ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے، کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے، جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اے کیو آئی کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپر انڈیکس خطرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔